ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا مراکز ؛ لاہوریوں کیلئے اچھی خبر

نادرا مراکز ؛ لاہوریوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہوریوں کی سہولت کیلئے نادرا مراکز کو ہفتے کے دن بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

لاہور ریجن کے 9 اضلاع میں 27 نادرا مراکز ہیں، جن کے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ تمام مراکز  15 فروری سے ہفتے کے روز بھی  کھلے رکھے جائیں گے ۔ 

لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور اور اوکاڑہ کے مراکز ہفتے کے روز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ شہری صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے چار بجے تک کارڈ اور دیگر دستاویزات کی تجدید کراسکیں گے۔