ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا بڑا اقدام, 2 ایس ایچ اوز معطل

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا بڑا اقدام, 2 ایس ایچ اوز معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کرپشن کی انکوائری میں ملوث ہونے پر لاہور کے دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افسران کیخلاف کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں جس کے نتیجے میں انہیں معطل کیا گیا۔  معطل ہونے والے افسران میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر اور ایس ایچ او ڈیفنس اے سجاد شامل ہیں۔

سی سی پی او لاہور کی کرائم میٹنگ کے بعد مزید ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلیوں کے دوران 10 سے زائد مقدمات درج ہوئے تھے، جن میں یہ دونوں افسران بھی ملوث تھے۔