الیکشن کمیشن نے شریف خاندان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے شریف خاندان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مخالف امیدواروں کےاعتراضات مسترد کرتےہوئےنواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز اور عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ این اے 130 سے سابق وزیر اعظم نواز شریف، این اے 123 سےشہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔حمزہ شہباز کا این اے 118، مریم نواز کا این اے 119اور این اے 127 سے عطاء اللہ تارڑ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔

چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اسد علی نےنوٹیفکیشن جاری کیا۔الیکشن کمیشن نے مخالف امیدواروں کے اعتراضات داخل کرنے پر حتمی نوٹیفکیشن روک رکھا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-02-13/news-1707834606-5453.jpeg