غیرملکی کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کا سکواڈ جوائن کرلیا

غیرملکی کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کا سکواڈ جوائن کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 8 میں شرکت کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، چار مزید عیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور قلندر کے سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کیلئے لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا، لیام ڈاؤسن، سکندر رضا اور شائے ہوپ نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا، فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی ان کو ہوٹل میں خوش آمدید کہا۔

 دوسری جانب سری لنکا کے راجا پکسے اور آسٹریلیا کے پیٹر ہیٹزوگلو کراچی پہنچ گئے، دونوں کھلاڑیوں نے پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور پہلے ہی پشاور زلمی کو جوائن کر چکے ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی پہلا میچ کل کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

Bilal Arshad

Content Writer