پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے

پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ: لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کا 8 واں ایڈیشن آج 13 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ ایونٹ کا پہلا میچ قلندرز اور سلطانز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔

 دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پُرعزم ہے، ملتان سطانز نے بھی جیت پر نظریں جما لی ہیں۔ کرکٹ شائقین کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہے، 6 ٹیمیں چمچماتی ٹرافی کیلئے آج سے جان لڑائیں گی، لاہور قلندرز اعزاز کا دفاع کریں گے، میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، موسیقی کا تڑکا لگے گا، آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔  افتتاحی میچ سے قبل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، پریکٹس سیشن میں دونوں ٹیموں کے کوچز کی جانب سے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف تیکنیک اور فٹنس لیول پر توجہ دی گئی۔