ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومتی صفوں میں ہلچل

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومتی صفوں میں ہلچل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سے پہلے حکومتی صفوں میں ہلچل ۔وفاقی وزیر فواد چودھری کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ۔اسمبلی اجلاس کے حوالے سے مشاورت ۔فواد چودھری کہتے ہیں پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں, تمام اتحادی ہمارے ساتھ  ہیں ۔اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری  کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، مجموعی ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے اہم امور بھی زیر بحث آئے، فواد چودھری  کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہوگی، تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ  ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ 

 فواد چودھری نے  مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں ہے۔انکا کہنا ہے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے،ہمارے پاس دفاع کی پوری صلاحیت موجود ہے،ہمارے اتحادیوں کو پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

 دوسری  جانب  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں میں کرنے والا لیڈر نہیں ہوتا۔ ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد حکومت کے خلاف  عدم اعتماد ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ان کا کوئی ذاتی مسلہ نہیں ہے۔ چیئر مین  پیپلزپارٹی  نے کہا کہ وزیرخارجہ جس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں وہ غیرجمہوری سیاست پر یقین رکھتی ہے۔