ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری شدید زخمی، ہسپتال منتقل

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری شدید زخمی، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کنٹینر سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق این اے 75 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسوں اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ضمنی انتخاب کے حوالے سے جلسے کے دوران ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کنٹینر سے گرگئیں جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گرنے سے دونوں ٹانگوں میں چوٹیں آئیں ہیں۔ طبی امداد کے بعد واپس جلسہ گاہ جا رہی ہوں۔

خیال رہے کہ این اے 75 سیالکوٹ پر ضمنی الیکشن 19 فروری کو ہوگا۔ این اے 75 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن سید افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سید افتخار الحسن نے کورونا کو شکست دی تاہم اوپن ہارٹ سرجری کے دوران انہیں برین ہیمبرج ہوا اور وہ 2 اگست 2020 کو دنیا سے کوچ کر گئے تھے۔