ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"اصل میں نیا پاکستان صحافی بنارہے ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے کہاہے کہ میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، اصل میں نیا پاکستان صحافی بنارہے ہیں۔
لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کر تے ہوئے ایس ایم عمران نے کہا ،شہر میں میڈیا کی مدد سے آپریشن کئے جا رہے ہیں،ہر شخص کہتا تھا کہ ایل ڈی اے میں مسائل حل نہیں ہورہے، آج بھی مسائل ہیں مگر ان پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، ایل ڈی اے میں کرپشن کا راستہ روک رہے ہیں، بلڈنگ ریگولیشنز بنائے اور چھوٹی کاروباری شخصیات کو آسانی دی،تیس دن میں گھر کا نقشہ منظور نہیں ہوتا تو گھر بنانے کی اجازت دی، ایل ڈی اے کے انسپکٹر بلاوجہ تعمیرات پر جانے سے رک گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا بڑا مسئلہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں ہیں، ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی بار ریگولیشنز بنائے گئے ہیں،قانون میں کلیئر نہیں تھا اور افسران رشوت کا تقاضا کرتے تھے، افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈیش بورڈ بھی بنایا،پاکستان کو بہتر بنانا ہی نیا پاکستان ہے۔

ایس ایم عمران نے کہا کہ پہلی دفعہ لاہور پریس کلب آنے پر خوشی ہورہی ہے۔صدر لاہور پریس کلب ارشدانصاری نے کہا کہایس ایم عمران ،کام کرنے والے آدمی ہیں،ان کو لاہور پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری زاہد چوہدری، سینئرنائب صدر جاوید اور دیگر بھی موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer