مذاکرات ناکام، اساتذہ ڈٹ گئے

مذاکرات ناکام، اساتذہ ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور کے اساتذہ کا قومی خوشحالی سروے کرنے سے انکار، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور اور ضلعی انتظامیہ کے اساتذہ کے ساتھ مذکرات ناکام، دوران میٹنگ اساتذہ کی شدید نعرے بازی ، اساتذہ سے صرف تدریسی کام لیا جائے ، اساتذہ کا مطالبہ، غیر تدریسی کام لیا گیا تو ڈی سی آفس کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے، اساتذہ کے شوروغل پر سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر اور ایڈیشنل ڈی سی شاہد کاٹھیہ میٹنگ چھوڑ کرچلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ میں قومی خوشحالی سروے کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے لاہور بھر کے اساتذہ سے مذکرات ہوئے جس میں اساتذہ نے خوشحالی سروے کرنے سے انکار کردیا۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا تھا کہ اساتذہ قومی خوشحالی سروے پر حکومت کا ساتھ دے جس پر اساتذہ نے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اساتذہ سے صرف تدریسی کام لیا جائے گا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ جب بچے نتائج اچھے نہیں دیتے تو متعلقہ اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی سکول آٹھ ماہ بند رہے ہیں لہذا اساتذہ کو سکولوں میں پڑھانے دیا جائے۔ اساتذہ کے شوروغل پر سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کو دوبار تقرریر چھوڑ کرجانا پڑا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اخترخان کا کہنا تھا کہ سروے ہرصورت اساتذہ کو ہی کرنا پڑے گا جس پر اساتذہ نے ڈی سی آفس کے باہر جاکر بھرپور احتجاج کیا اور دھمکی دی کہ اگر ہماری ڈیوٹیاں ختم نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer