سٹی 42: ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ میری گرفتاری بھی سیاسی انتقامی کارروائی تھی، میرے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا۔
سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ فردوس امجد کو اس کا حساب دینا ہوگا، اس حوالے سے عدالت میں بھی جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز عطا اللہ تارڑ کو گرفتار کیا گیا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔ عطا اللہ تارڑ این اے 75 کی انتخابی مہم میں شریک تھے ان کو ڈسکہ پولیس نے حراست میں لیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے عطااللہ تارڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لیگی رہنما عطا تارڑ کی گرفتاری کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ انھیں حراست میں ہی نہیں لیا گیا تو رہائی کیسی؟۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ رنگ بازی اور شو بازی ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ پولیس کو عابد رضا کی گاڑی میں اسلحہ کی اطلاع ملی۔ عطا تارڑ اس موقع پر خود اچھل کر پولیس وین میں بیٹھ گئے۔