سٹی 42: نرسنگ کالج لاہورجنرل ہسپتال کی 6 طالبات ٹریفک حادثے میں زخمی،طالبات ٹائیفائیڈ مہم کے حوالے سے نشترٹاؤن میں جا رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پیکو روڈ پر تیز رفتاررکشہ نے سپیڈو کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں نرسنگ کالج لاہورجنرل ہسپتال کی 6 طالبات ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں، زخمی طالبات نرسز کوفوری جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی جنرل ہسپتال کی نرسنگ طالبات کے تشخیصی ٹیسٹ مکمل، نرسنگ طالبات ایل جی ایچ کے سی ٹی سکین،ایکسرے،الٹرا ساؤنڈ و دیگر ٹیسٹ کر لیے گئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے طالبات کی مکمل دیکھ بھال کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دےدی۔
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر شیراز نیازی،قائم مقام پرنسپل نرسنگ کالج اسماء عابد، نرسنگ سپروائزر انور سلطانہ کمیٹی میں شامل ہیں، یہ کمیٹی طالبات کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے تک مکمل نگہداشت و سہولتوں کی پابند ہوگی۔
دوسری جانب امیر چوک کالج روڈ پر بھی ایک بس حادثہ پیش آیا، مسافر بس بجلی اور سیف سٹی کے پولز سے ٹکرا گئی، بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں نیچے آگریں جس کے باعث علاقہ کی بجلی منقطع کردی گئی، بیشتر بس مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔