ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروگرام’’پاکستان منزلیں آسان‘حکومت کیلئے مشکل بن گیا

پروگرام’’پاکستان منزلیں آسان‘حکومت کیلئے مشکل بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: تحریک انصاف  کے پروگرام ’’ پاکستان منزلیں آسان “کے لئے بجٹ کم پڑگیا،محکمہ مواصلات نے محکمہ خزانہ سے ڈھائی ارب روپے کی سپلمینٹری گرانٹ مانگ لی۔

راوں سال منزلیں آسان پروگرام پر 11 ارب دس کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا،منزلیں آسان پروگرام پر ساوتھ زون کے لیے 4ارب 47 کروڑروپےکااجراکیاگیا۔


منزلیں آسان پروگرام پر ساوتھ زون کے لیے 4ارب 47 کروڑ روپے کا اجرا کیا گیا ۔نارتھ زون کے لئے 3 ارب 46 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا ۔سنٹرل زون میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے 3 ارب سات کروڑ روپے کا اجرا کیا گیا،ذرائع حکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے فنڈز مکمل استعمال کرلیے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت سے اضافی فنڈز کے اجرا کے کئے سمری ارسال کردی گئی ہے ۔پی اینڈ ڈی بورڈ کو فنڈز دیگر اسکیموں سے نکال کر منزلیں آسان پروگرام کے لئے جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے تحریک انصاف کا 50لاکھ نئے گھر بنانے کا پروگرام بھی ابھی تک شروع نہیں ہوسکا،جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer