ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مافیا کیخلاف جنگ میں پوری قوم وزیراعظم کیساتھ ہے: گورنر پنجاب

مافیا کیخلاف جنگ میں پوری قوم وزیراعظم کیساتھ ہے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک ایک لفظ قومی امنگوں کی ترجمانی ہے، مافیا کے خلاف جنگ میں پوری قوم وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام ادارے مکمل آزادی کیساتھ کام کر رہے ہیں، حکومت دونہیں ایک پاکستان بنانے کے مشن پرگامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا معاشی سمیت دیگر شعبوں میں حکومتی اقدامات کو سراہا رہی ہے، ان شاء اللہ ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔

گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں، ان سب کے ہاتھوں میں اپنا اپنا پیج ہے، حکومتی مخالفین ملک وقوم نہیں صرف اپنا فائدہ سوچ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑنیوالی اپوزیشن کی کہانی ختم ہو رہی ہے، احتساب کی بات پر نہ نجانے کیوں اپوزیشن غصہ کر جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی اور شفاف احتساب سے حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔