گڑھی شاہو میں 20 سالہ نوجوان قتل

گڑھی شاہو میں 20 سالہ نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) گڑھی شاہو میں نامعلوم افراد نے 20سالہ نوجوان کو قتل کردیا، لاش روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو مین بازار میں 20سالہ نوجوان کو قتل کردیا گیا جس کی شناخت سجاول کے نام سے ہوئی ہے، نا معلوم ملزمان قتل کے بعد لاش سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔  پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا، جبکہ گھر والوں کی شناخت کے بعد والد کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 مقتول سجاول کے والد کا کہنا تھا کہ سجاول گزشتہ روز کال آنے پر گھر سے نکلا جس کے بعد واپس نہ آیا جبکہ آج صبح پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی۔  سجاول کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جائےگا۔

Shazia Bashir

Content Writer