ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حقائق پر فیصلے کرنے کی سخت ضرورت ہے: قمرزمان کائرہ

حقائق پر فیصلے کرنے کی سخت ضرورت ہے: قمرزمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد سرفراز:پاکستان پیپلز پا رٹی پنجاب ایگزیکٹو، سٹی ،ضلعی اور الائیڈ ونگزکا اجلاس صدر پیپلز لیبر بیورو پنجاب ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوا، پنجاب میں ممبر سازی مہم کا آ غاز کیا گیا۔ضلعی سطح پر پیپلز پارٹی کے ارکا ن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پا رٹی پنجاب ایگزیکٹو ،سٹی، ضلعی اور الائیڈ ونگز کی میٹنگ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہو ئی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، جنرل سیکرٹری چودھری منظور، ثمینہ خالد گھرکی اور ضلعی سطح پر پیپلز پارٹی کے ارکا ن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پنجاب قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر پاکستان کی مایہ ناز قانون دان تھیں، اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے تمام سرگرمیاں بھی معطل کی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے انتقال سے ہم نے حقوق انسانی کے حوالے سے نہایت قدآور شخصیت کو کھو دیا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں قمرزمان کا ئرہ کا کہنا تھا کہ حقائق پر فیصلے کر نے کی سخت ضرورت ہے، میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے کیسز چل رہے ہیں اور ان کے فیصلے آنے پر سیا ست میں بھی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کارکنا ن کے لیے جو کمپین شروع کی ہے۔ اس میں تمام کارکنان کا کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے اور اس موقع پر ممبر شپ فارم پر سائن بھی کیے گئے۔