ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کی سیاست میں ہار اور جیت جزوی نتیجہ ہوتا ہے: علیم خان

 الیکشن کی سیاست میں ہار اور جیت جزوی نتیجہ ہوتا ہے: علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی سیاست میں ہار اور جیت جزوی نتیجہ ہوتا ہے، حتمی نہیں ہوتا ۔ ایک بڑے سیاسی مافیا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں، حوصلہ نہیں ہاریں گے۔

علیم خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کسی امید وار نہیں ریاستی مشینری اور وسائل کے خلاف الیکشن لڑ رہے تھے۔ الیکشن کی ہار پسپائی ہوتی ہے شکست نہیں ، ہارتا وہ ہے جو میدان سے بھاگ جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ علی ترین کی ترائن کی پہلی جنگ تھی غیر سیاسی قوتیں دوسری کی تیاری کریں ۔

 علیم خان کا کہنا تھا کہ نتائج بتاتے ہیں نون لیگ جیتی نہیں ہم ہارے ہیں، ہارنے کا تجزیہ کریں گے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے امیدوار کا انجام بتائیں ۔