ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کرنےکی بناء پرسینیٹ انتخابات رکوانےکے لیےدائردرخواست پر وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نےحبیب اکرم کی جانب سے دائردرخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کےوکیل نےموقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت انتخابات کرانا اور انتخابی عمل کی نگرانی اور انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 220، 222 اور218 کےتحت بیلٹ پیپر کی چھپائی کااختیارالیکشن کمیشن کوحاصل ہے۔
وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے اختیارات میں مداخلت کرتے ہوئےسینیٹ الیکشن کے لیےغیر قانونی طورپر بیلٹ پیپرکی چھپوائی کرائی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی، جس پرعدالت نےوفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔