ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار

ایف آئی اے کی علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی کارروائی، قصور کے رہائشی بلیک لسٹ مسافر کو ایران جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

 ایئرپورٹ امیگریشن ذرائع کے مطابق قصور کا رہائشی مسافر مدثر حسین مشہد جاتے ہوئے ماہان ایئر کی پرواز 110 سےگرفتار کیا گیا۔ مسافر کی کلیئرنس کے دوران کمپیوٹر سسٹم نے اسے بلیک لسٹ قرار دیا۔

 مدثر حسین کے خلاف 4 اگست2017میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ جس میں وہ تاحال مطلوب ہے۔ ایف آئی اے نے مسافر کو ایئرپورٹ سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے جیل منتقل کر دیا۔