محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کی بند روڈ کے علاقے میں بڑی کارروائی

محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کی بند روڈ کے علاقے میں بڑی کارروائی
کیپشن: factory-smoke
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کی بند روڈ کے علاقے میں کارروائی،ہسپتالوں کے فضلے سے پلاسٹک دانہ تیار کرنے والی دو فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بند روڈ کا علاقہ شفیق آباد ہے جہاں مختلف فیکٹریوں میں ہسپتالوں کی استعمال شدہ سرنجوں ،ڈرپز اور یورن بیگز سمیت دیگر فضلے سے پلاسٹک تیار کیا جاتا ہے۔

ان فیکٹریوں میں بننے والے پلاسٹک دانہ سے برتن اورسٹرا سمیت دیگر اشیا بنائی جاتی ہیں جو لوگوں میں مختلف خطرناک امراض پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں ۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں فیکٹریوں کو سیل کرتے ہوئے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔