سٹی 42 : افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے ہمسایہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی، بتایا گیا ہے کہ یہ بیٹھک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تناو میں کمی کی کوشیشوں کا حصہ ہے ۔ افغانستان پر خصوصی نمائندے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق، کابل میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی، تہران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو، چینی نمائندہ خصوصی یوئی ژیاوینگ بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ کل کے اجلاس میں ازبکستان, ترکمانستان اور تاجکستان کے صدور کے خصوصی نمائندے بھی شامل ہوں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔