شادی پر انوکھا گفٹ، دیکھنے والے ہکا بکا رہ گئے، ویڈیو وائرل

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عمران : اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے نواحی گاوں نلہڈ میں ولیمہ کی تقریب میں دولہے کے دوستوں نے اسے 12 فٹ لمبا پاکستانی کرنسی سے بنا ہار پہنا دیا۔ 

تحصیل پنڈی گھیب کے نواحی گاوں نلہڈ میں ملک وقاص اعوان نامی نوجوان کی تقریب ولیمہ کو اس وقت چار چاند لگ گئے جب دولہے کے دوستوں نے 12 فٹ لمبا پاکستانی کرنسی سے بنا ہزاروں روپے مالیت کا ہار پہنایا۔  ہار کو دولہے تک بھی 12 سے زائد افراد نے اٹھا رکھا تھا۔ بارہ فٹ لمبے ہار میں 18 ہزار سے زائد کے کرنسی نوٹ لگے ہوئے ہیں۔جس کو اب تک کا سب سے بڑا ہار کہا جا رہا ہے۔

ولیمہ کی تقریب میں علاقائی سیاسی و سماجی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔