پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کے سٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد: پشاور میں  بخشو پل کے قریب بس ریپڈ ٹرانزٹ کے سٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 ریسکیو1122 کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سٹیشن کی انتظار گاہ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

 ریسکیو1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور بہترین پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام کر کےآگ کو ایک جگہ تک محدود کر  دیا اور 35 منٹ کے اندر آگ پر مکمل قابو پا لیا۔