ویب ڈیسک: بنگلا دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر شفیق الرحمٰن کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کے امیر کو ڈھاکا میں انسدادِ دہشت گردی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پولیس نے جماعتِ اسلامی کے امیر پر عائد الزامات کی وضاحت نہیں کی۔
ترجمان جماعتِ اسلامی بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے امیر کی گرفتاری کا مقصد مخالفین کو کچلنا ہے۔پارٹی ترجمان کے مطابق یہ پارٹی کے خلاف 15 سال سے جاری غیر منصفانہ جبر کی ایک اور کڑی ہے۔واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی نے گزشتہ روز وزیرِ اعظم بنگلا دیش کے خلاف مظاہروں میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔