ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالب علم کے ساتھ حادثہ، راج پال یادیو بڑی مشکل میں پھنس گئے

طالب علم کے ساتھ حادثہ، راج پال یادیو بڑی مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: Rajpal Yadav
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ کے مزاحیہ اداکار راج پال یادیو کے خلاف شوٹنگ کے دوران طالبعلم کو اسکوٹر سے ٹکر مارنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 بھارتی نجی میڈیاکے مطابق راج پال یادیو کی ایک فلم کی عکسبندی جاری تھی، ایک سین کے  دوران حادثاتی طور پر اداکار کا اسکوٹر وہاں کھڑے بالا جی نامی طالب علم کو جالگا جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق وہ طالب علم وہاں خاص طور پر شوٹنگ دیکھنے آیا تھا اور کچھ فاصلے پر ہی کھڑا تھا البتہ اسے کچھ سنگین نوعیت کی چوٹیں نہیں آئیں۔

 تاہم طالب علم نے اداکار اور فلم کی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی اور مؤقف اپنایا کہ ان لوگوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ راج پال یادیو اور   ان کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی پولیس میں شکایت درج کرائی اور الزام عائد کیا کہ طالب علم شوٹنگ میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا جو ضلع انتظامیہ کی اجازت سے ہورہا تھا۔

 پولیس کے مطابق اداکار جس اسکوٹر پر سوار تھے وہ پرانا تھا اور کنٹرول کھو دینے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر