چھٹیوں سےمتعلق بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کب ہوگی؟

Federal minister education conference on Tuesday
کیپشن: education conference
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) بڑھتی ہوئی سردی اور سموگ کے پیش نظر جہاں حکومت کئی اقدامات کررہی ہے وہیں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بھی آج اہم اجلاس ہونا تھا، اگلے ہونے والے اجلاس میں  بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس ایک بار پھر طلب کرلی گئی۔اجلاس کل وزارت تعلیم میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔اجلاس میں بچوں کی ویکسی نیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں آج ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس منسوخ کردی گئی تھی،کانفرنس میں سموگ کے باعث سکولوں میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا جانا تھا۔

 بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان تاحال نہ کیا جاسکا۔ اس سے قبل بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 9 دسمبر کو ہونا تھی۔وزرائے تعلیم کی ذاتی مصروفیت کے باعث کانفرنس کا انعقاد نہ ہوسکا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer