وزیر اعظم نے سابقہ حکومتوں کی کرپشن تحقیقات کیلئے نیا کمیشن قائم کر دیا

وزیر اعظم نے سابقہ حکومتوں کی کرپشن تحقیقات کیلئے نیا کمیشن قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر اعظم کے حکم پر سابقہ حکومت کی کرپشن تحقیقات کے لیے کمیشن قائم، سابق آئی جی حسین اصغر کی زیرنگرانی کمیشن 10 سالوں کے حکومتی منصوبوں میں شفافیت کی تحقیقات کریگا، کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ، سوک سینٹر جوہر ٹاؤن، میٹرو بس، رنگ روڈ پر کام کا ریکارڈ طلب کرلیا۔     

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سابقہ حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایک اور سیل قائم کردیا۔ وزیر اعظم نے 2008 سے 2018 تک حکومتی منصبوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنا دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سابقہ حکومت کی کرپشن تلاش کرنے کے لیے ایک مرتبہ پھر پرانے منصوبوں کے کھاتے کھول لیے ہیں۔

وزیراعظنم نے سابق آئی جی پنجاب حسین اصغر کی زیر نگرانی کمیشن کو کرپشن کیسز کی انکوائری کے لیے مقرر کیا ہے۔ انکوائری کمیشن نے ابتدائی طور پر پنجاب کے 9 منصوبوں کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ لاہور کے 5 منصوبوں کی بھی از سر نو تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ سابقہ حکومت کے دور میں مکمل کیوں نہ ہوسکی اسکی بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

انکوائری کمیشن نے گریٹر اقبال پارک اور سوک سنٹر جوہر ٹاؤن منصوبے کی تفصیلات بھی مانگ لیں ہیں، انکوائری کمیشن نے پنجاب حکومت سے لاہور و راولپنڈی میٹرو کی بھی نئے سرے سے تحقیقات شروع کرچکا ہے، رنگ روڈ منصوبے میں کرپشن ڈھونڈنے کی بھی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ عزیز کراسنگ گوجرانوالہ، گجرات یونیورسٹی، نوازشریف پارک شیخوپورہ کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer