ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گن پوائنٹ پر موبائل لوٹنے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

گن پوائنٹ پر موبائل لوٹنے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل لوٹنے والا گروہ گوالمنڈی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے 55 لاکھ مالیت کے موبائل فون برآمد کرلئے۔

ایس پی سٹی معاذ ظفرکے مطابق چاروں ملزمان کو موبائل ٹریس کرکے گرفتارکیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 55لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں لوگوں سے چھینی، دو لاکھ ستائیس ہزار رقم سمیت چار پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فون لوٹتے اور سستے داموں فروخت کردیتے تھے۔ پولیس نے چاررکنی وسیم عرف پینڈو ڈکیت گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان سے مزید ریکوری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer