پاکستانی فلم "ارتھ دی ڈیسٹی نیشن" کو نمائش کی اجازت دے دی گئی

پاکستانی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42)پنجاب فلم سنسر بورڈ نے فیڈرل سنسر بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستانی فلم "ارتھ دی ڈیسٹی نیشن"کو نمائش کی اجازت دے دی جبکہ فیڈرل سنسر بورڈ نے بھارتی فلم "ٹائیگر زندہ ہے"کو ملک بھر میں بین کردیا ۔

اداکار شان کی نئی فلم "ارتھ دی ڈیسٹی نیشن"کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے عام نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ فلم تمام سنسر بورڈز سے پاس ہوگئی ہے اور اکیس دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز ہوگی۔

فلم ارتھ دی ڈیسٹی نیشن کی کاسٹ میں اداکار شان سمیت محب مرزا، عمائمہ ملک ،عظمیٰ حسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

دوسری جانب فیڈرل سنسر بورڈ نے بھارتی فلم ٹائیگر زندہ ہے کو بین کردیا ہے جو بائیس دسمبر کو ریلیز ہونا تھی ۔فلم میں بھارتی اداکار سلمان خان قطرینہ کیف بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ دکھائے گئے ہیں۔

پاکستانی معیاری فلموں سے پاکستانی سینما انڈسٹری واقعی ترقی کررہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شان شاہد کی ارتھ دی ڈیسٹی نیشن شائقین کو کس حد تک پسند آتی ہے۔