ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مین بلیوارڈ گلبرگ 8 بجے سے ٹریفک کیلئے بند کر دی جائے گئی: سی ٹی او لاہور

مین بلیوارڈ گلبرگ 8 بجے سے ٹریفک کیلئے بند کر دی جائے گئی: سی ٹی او لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سی ٹی او لاہور کی لبرٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مین بلیوارڈ گلبرگ 8 بجے سے ٹریفک کیلئے بند کر دی جائے گئی، جشن آزادی تقریب کیلئے یو سی ایچ سے لاہور سنٹر تک مین بلیوارڈ گلبرگ بند کی جائے گئی ۔ 

سی ٹی او لاہور نے کہا کہ کلمہ چوک اور برکت مارکیٹ سے انے والی ٹریفک سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ کیطرف موڑ دی جائے گئی۔ جیل روڈ ،کینٹ، صدیق سنٹر سے انے والی ٹریفک منی مارکیٹ کیطرف موڑ دی جائے گی۔ لبرٹی میں ہونے والی جشن آزادی تقریب میں آنے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد آنے کی اجازت ہو گی۔ شہر ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ ، سی بی ڈی ،لبرٹی مارکیٹ میں گاڑی پارک کر سکیں گے۔ 

سی ٹی او کا کہنا ہےکہ شہر میں  10 جگہوں پر جشن آزادی کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ لبرٹی میں میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے زیادہ شہریوں کی آمد کی توقع ہے۔