سٹی 42 : جشنِ آزادی کا جشن بھرپور آتشبازی کے ساتھ منایا جائے گا ، 5 سرکاری، 6 نجی سطح پر بھی آتشبازی کی جائے گی، ڈی سی آفس نے نجی سطح پر آتشبازی کے لیے 6 این او سی جاری کر دئیے ۔
شہر میں مجموعی طور پر 11 مقامات پر آتشبازی ہو گی۔ پاکستان کمپلیکس کینٹ، ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال روڈ، یونین ٹاؤن عبدالستار ایدھی روڈ، ویلینشاء ٹاون، اتحاد ٹاؤن فیز 1، سنٹرل پارک ہاوسنگ سکیم فیروز پور روڈ پر آتشبازی کے لیے این او سیز جاری کردیئے گئے ۔ اس کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر سرکاری سطح پر بھی آتشبازی کی جائے گی ۔
لبرٹی چوک پر کنسرٹ کے بعد شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ، گریٹر اقبال پارک میں بھی آزادی کا جشن آتشبازی کے ساتھ منایا جائے گا،گلشن اقبال پارک میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کماہاں اور اڈا پلاٹ پر بھی آتشبازی ہو گی ۔