سٹی 42: ڈولفن سکواڈ کا 13 اور 14 اگست کیلئے خصوصی پٹرولنگ پلان تیار ہوگیا ۔
شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کیلئے ڈولفن کا سپیشل سکواڈ تیار ہے ۔ شہربھر میں 97 اہم پوائنٹس پر 85 ڈولفن، پی آر یو کی ٹیمیں مامور کردی گئیں ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ون ویلنگ،ہلڑ بازی و ہوائی فائرنگ کیخلاف اقدامات کئے جائیں گے،13اگست کی رات پٹرولنگ کیلئے حتمی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ،ہوائی فائرنگ، روڈ بلاکنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہو گی۔ہلڑ بازی کرنیوالے افراد کیلئےمختلف پوائنٹ پر 500 جوانوں کو ٹارگٹ سونپا گیا۔
ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق فیملیزکو ہراساں کرنیوالے قانون کے شکنجے میں آئیں گے،ڈولفن سکواڈویلنگ کے مخصوص و پسندیدہ سپاٹس کو کور کریں گے،ڈولفن سکواڈ کے 70جوان مخصوص ٹریک سوٹ میں حفاظت کیلئے فرائض انجام دینگے۔14اگست پر فیملی پارکس پٹرولنگ یونٹ کی 6ٹیمیں تعینات کی گئیں۔