سٹی 42: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان ناروے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا،نارویجئین وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا،پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
دونوں جانب سے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔