ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سود خوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 14 گرفتار

لاہور میں سود خوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 14 گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور پولیس نے سود خوروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر شہر میں سرگرم 73 سود خوروں کی نشاندہی کرکے فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق نشاندہی کیے گئے سود خوروں میں سٹی ڈویژن کے 22، کینٹ کے 18 اور سول لائنز کے 18 افراد شامل ہیں، جبکہ صدر ڈویژن میں 4، ماڈل ٹاؤن میں 5 اور اقبال ٹاؤن میں 6 سود خوروں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 14 سود خوروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں، جبکہ دیگر نشاندہی شدہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ روپوش سود خوروں کی گرفتاری کے لیے بھی پولیس کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ سود اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جنگ کے مترادف ہے۔ شہری غیر قانونی قرض اور بھاری سود کے لین دین سے محتاط رہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ سود خوروں کی جانب سے دھمکی، دباؤ یا بلیک میلنگ کی صورت میں خاموش نہ رہیں اور سود خوری سے متعلق معلومات فوری طور پر پولیس تک پہنچائیں۔