ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جشنِ آزادی کی آمد، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو سجانے کا سلسلہ جاری

جشنِ آزادی کی آمد، بازاروں اور اہم شاہراہوں کو سجانے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:جشنِ آزادی کی آمد، لاہور میں بازاروں اور اہم شاہراہوں کو سجانے کا سلسلہ جاری ،شہر کے مختلف علاقوں میں قومی پرچم، جھنڈیوں اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی۔

مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی اسٹالز بھی سج گئے، جبکہ بیجز، جھنڈیوں، اسٹیکرز اور قومی پرچموں کی فروخت میں تیزی آگئی ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریبات، ملی نغموں اور دیگر پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی قومی یکجہتی، اتحاد اور وطن سے محبت کے اظہار کا اہم موقع ہے۔