ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکن ٹیکس پر 10 فیصد رعایت، شہریوں کیلئے اہم اعلان

ٹوکن ٹیکس پر 10 فیصد رعایت، شہریوں کیلئے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: محکمہ ایکسائز نے مالی سال کے پہلے ہی ماہ میں ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کرلیں۔ ایکسائز حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر سے جولائی کے دوران 4 ارب روپے ٹوکن ٹیکس وصول کیا گیا۔

حکام کے مطابق جولائی میں ٹوکن ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ 19 لاکھ گاڑیوں میں سے 4 لاکھ 95 ہزار گاڑی مالکان نے اپنا ٹوکن ٹیکس ادا کیا۔ مجموعی 4 ارب روپے کی وصولی میں سے صرف لاہور سے سوا 2 ارب روپے جمع ہوئے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران اتنے بڑے پیمانے پر ٹوکن ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال موٹر ٹیکس کی مد میں 73 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر مالی سال کے آغاز ہی سے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے، جہاں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹوکن ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو 10 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔

 شہریوں کو بروقت ٹوکن ٹیکس ادا کرکے رعایت کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔