علی رامے :پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال پر فیکٹ شیٹ جاری کردی،جس میں حالیہ بارشوں اور رواں سال بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جہلم میں 82، راولپنڈی میں 74 جبکہ میانوالی میں 50 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ چکوال میں 36 اور راجن پور میں 17 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ، تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 99 فیصد، منگلا ڈیم میں 66 فیصد، تھین ڈیم میں 50 فیصد، پونگ ڈیم میں 47 فیصد جبکہ بھاکڑا ڈیم میں پانی کی سطح 43 فیصد ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کے باعث کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، تاہم رواں سال بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 54 شہری جاں بحق اور 339 زخمی ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا ج