ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ٹیکسلا ، قلعہ روہتاس،ہرن مینار اور ہڑپہ کے تحفظ بحالی کے لیے اربوں کے فنڈز منظور

ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ٹیکسلا ، قلعہ روہتاس،ہرن مینار اور ہڑپہ کے تحفظ بحالی کے لیے اربوں کے فنڈز منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 13 ارب 47 کروڑ کے فنڈز منظور ہوئے 
فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 18 ویں اجلاس میں دی گئی،اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی
ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ٹیکسلا کے تحفظ بحالی کیلئے 4 ارب 19 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ، قلعہ روہتاس کے تحفظ بحالی بہتری اور انتظام کیلئے 2 ارب 83 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ، ہرن مینار شیخوپورہ کے تحفظ بحالی بہتری اور انتظام کیلئے 1 ارب 82 کروڑ کے فنڈز منظور کیے 
ہڑپہ ساہیوال کے تحفظ بحالی بہتری اور انتظام کیلئے 1 ارب 72 کروڑ کےفنڈز کی منظوری دی گئی ، بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سکیم کو منظوری کے بعد سی ڈی ڈبلیو پی کو بھیجنے کی منظوری دے دی گئی ، بزنس انکیوبیشن سینٹرز فیز ون کے قیام کے لیے پوزیشن پیپر کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں سیکرٹری پی این ڈی بورڈ رفاقت علی  اورممبران پی این ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے