ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ یاسمین راشد نے دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا، تاہم انہیں دونوں م قدمات میں دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer