ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

سونے کی قیمت میں معمولی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری، فی تولہ سونا 358100 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 171 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 3,354 ڈالر پر آ گیا ہے۔