ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 20 افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے

پنجاب حکومت نے 20 افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب حکومت کی جانب سے 20 افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے ۔ 

عبدالرؤف کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی سے تبدیل کرکےاو ایس ڈی بنا دیا گیا۔ صائمہ صادق کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی تعینات کر دیا گیا، انیق انورکوڈپٹی سیکرٹری ویلفیئرمحکمہ ایس اینڈ جی اےڈی لگادیاگیا۔ عائشہ خان کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کر دیا گیا، شرجیل شاہد کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی لگا دیا گیا۔ اس کے علاوہ جہانگیر احمد کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اےڈی جی خان سےاوایس ڈی بنا دیاگیا۔ قدسیہ نازکو ڈی جی پی ایچ اے ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا۔ 

عابدہ فرید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن لگا دیا گیا، عابد شوکت کو ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ سپورٹس لگا دیا گیا، محمد اسد علی کو ڈائریکٹرایڈمن پی ایچ اے ملتان تعینات کر دیا گیا، احمد فراز کی خدمات چیئرمین پی آر اے کے حوالے کردی گئیں، سندوس حارث کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آئی اینڈ سی لگا دیاگیا، علی عاطف کو ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب سے کورس پر بھیج دیا گیا، ظہور حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی جنوبی پنجاب لگا دیا گیا، سیف الرحمان کو ڈائریکٹر لوگل گورنمنٹ ملتان تیعنات کر دیا گیا، قیصر جاوید کو ڈائریکٹر فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی لگا دیا گیا، زینب جہانداد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، خرم شہزاد کی خدمات سیکرٹری ہاؤسنگ کے حوالے کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ عامر محمود کو اے ڈی سی جی جھنگ تعینات کردیا گیا، محمد عرفان کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کر دیا گیا۔