ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامی ملک میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان

اسلامی ملک میں جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشنِ ولادت آئندہ ماہ دنیا بھر کی طرح کویت میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس موقع پر کویتی حکومت نے تین دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

 کویت کی حکومت نے جمعرات 4 ستمبر کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت پر سرکاری عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

 اس حوالے سے کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں بند رہیں گے جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث دفاتر اتوار 7 ستمبر کو کھلیں گے۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات کے فرائض انجام دینے والے محکمے تعطیل کا فیصلہ خود کریں گے۔

 واضح رہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشن ولادت پوری دنیا میں 12 ربیع الاول کو جوش وخروش اور عقیدت کے جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔