ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 محکمہ قانون کا ’’ڈیجیٹل پنجاب‘‘ کے تحت نظام میں جدت لانے کا حتمی فیصلہ

 محکمہ قانون کا ’’ڈیجیٹل پنجاب‘‘ کے تحت نظام میں جدت لانے کا حتمی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد: محکمہ قانون نے ’’ڈیجیٹل پنجاب‘‘ منصوبے کے تحت نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سہولیات متعارف کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، تاکہ کارکردگی اور شفافیت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

محکمہ میں ٹیکنالوجی کی اصلاحات لانے کی منظوری دے دی گئی،صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی، ایڈیشنل سیکرٹری ، ڈپٹی سیکرٹریز و دیگر نےشرکت کی،پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

سولسٹر دفاتر ، اٹارنی دفاتر ،لا افسران کے کیسوں کی تفصیلات ڈیجیٹل ڈش بورڈ پر موجود ہونگی،پنجاب میں مختلف محکموں کے کیسوں کی رائیل ٹائم رپورٹنگ ڈش بورڈ پر نظر آئے گی،ڈیجیٹل ایپ کیس کو فائل کرنے کی غلطیوں کو بھی رپورٹ کرےگی۔

وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ  کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں کیس پیش کرنے کے طریقہ کار کو بھی رپورٹ کرےگی،پنجاب میں تمام محکموں کے کیسوں کی تفصیلات روزانہ اپ ڈیٹ ہونگی۔

 وزیر قانون نےبریفنگ  دی کہ ڈیجیٹل ڈش بورڈ اہم نوعیت کے کیسوں کو مختلف کیٹیگری میں رکھے گا،ہر کیس سے متعلق محکمہ قانون ،پنجاب حکومت کو رئیل ٹائم رپورٹنگ ہو گی۔

  صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ  کا کہنا تھا کہ محکمہ کے مینوئل سسٹم کا خاتمہ ہوگا، آٹومیشن سسٹم سے انسانی مداخلت کا خاتمہ ہوگا،ہر محکمہ کے کیس کو ٹریس کرنا آسان اور ایک کلک پر ہوگا۔
ڈیجیٹل پنجاب کے تحت محکمہ قانون میں ڈیجیٹل جدت لانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ قانونی امور میں شفافیت، تیز رفتار کارروائی اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔