ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندہ دلانِ لاہور میں یومِ آزادی کی تیاریاں، جشن کا سماں

زندہ دلانِ لاہور میں یومِ آزادی کی تیاریاں، جشن کا سماں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : زندہ دلانِ لاہور میں یومِ آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، شہر بھر کی عمارتوں، گاڑیوں کو سبز ہلالی پرچموں، گرین لائیٹوں سے سجایا جارہا ہے، مانوں ہر جانب خوشی کا سماں ہے، بچے، نوجوان، خواتین اور بوڑھے سب ہی جشنِ آزادی منانے کے لیے پر عزم ہیں۔ 

 بچوں کیلئے خصوصی تقریب

لاہور پریس کلب ممبران کے بچوں کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ 

جشن آزادی کے موقع پر لاہور پریس کلب میں بچوں میں ملی نغموں کا مقابلہ کروایا گیا۔ لاہور پریس کلب اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور نے تقریب کا اہتمام کیا۔ جہاں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب میں صحافیوں کے بچے اور اہل خانہ نے شرکت کی ۔ 

 

تقریب میں شریک بچوں نے ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ 

یوم آزادی کی تیاریاں زوروں شوروں سے جاری ہیں، بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار لگی ہوئی ہے۔ 

مین مارکیٹ میں قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور چوڑیوں کے سٹالز سج گئے، جہاں پر یومِ آزادی کی مناسبت سے خریداری کیلئے شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔ وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار بچے بڑے یوم آزادی منانے کیلئے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں ۔  

 لبوں پر مسکراہٹ لئےجشن آزادی کی تقریب میں شریک  بچی۔

گاڑیوں کی سبز ہلالی پرچموں سے سجاوٹ

 شہریوں کی جانب سےجشن آزادی منانےکیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ جشن آزادی کو بھرپور طریقےسے منانے کیلئےشہری پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔

منٹگمری روڈپرجشن آزادی کی مناسبت سےگاڑیوں کی سجاوٹ کرنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔ لاہور کے شہری گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم اور دیگر سجاوٹی سٹیکرز چسپاں کرانے پہنچ گئے ہیں۔ 

جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اور خبر سامنے آئی ہے، جہاں زندہ دلانِ لاہور کے شہری نے اپنی جیپ کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا دیا۔ جیپ کو سبز ہلالی پرچموں سے سجانے میں بچے بھی پیش پیش رہے۔ 

شہری کا کہنا ہے کہ 14اگست کے روز جیپ کو شہر کی سڑکوں پرگھمائیں گے، بچوں کے ساتھ تاریخی مقامات جائیں گے، آزادی ایک نعمت ہے جس کی قدر سب کو کرنی چاہیے۔ 

عمارتوں کی برقی قمقموں سے سجاوٹ

یوم آزادی کے موقع پر شہر کی تمام بڑی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ۔ سبز ہلالی پرچم اور دلکش سجاوٹ نے لاہور شہر کے حسن کو دوبالا کردیا ۔ سول سیکرٹریٹ، پنجاب اسمبلی بلڈنگ کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجادیا گیا ۔ 

مینار پاکستان، واپڈا ہاؤس اور لاہور ریلوے سٹیشن پر بھی خوبصورت لائٹنگ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مال روڈ پر قومی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے، ساتھ ہی اہم شاہراہوں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ 

یوم آزادی کے موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ۔ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر،لاہور ریجن کی عمارتوں پر وطن کی محبت میں قومی پرچم بھی آویزاں کردیے گئے۔ 

اینٹی کرپشن کی عمارت پر رنگ برنگی برقی قمقموں کی سجاوٹ توجہ کا مرکز بن گئے ۔  


 

 سٹالز پرخریداروں کارش

جشن آزادی کوبھرپورطریقےسےمنانےکیلئےشہری پُرجوش ہیں۔ واپڈا ٹاؤن مارکیٹ میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، واپڈا ٹاؤن مارکیٹ میں سبز و سفید رنگ کے پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے، جہاں 14اگست سےقبل سٹالزپرخریداروں کارش لگا ہوا ہے۔ 

شہری قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔ دکانداروں نے بھی سٹالز کو سبز ہلالی رنگ میں سجا دیا ہے۔ غرض وطن سےمحبت کاجذبہ،بچے،بڑے،بزرگ یوم آزادی منانےکیلئےپرعزم ہیں ۔ 


 تاجران کی جانب سےتقریب

ہال روڈ میں یوم آزادی کی مناسبت سےانجمن تاجران کی جانب سےتقریب کا احتمام کیا گیا۔ تقریب میں100پاؤنڈکا کیک کاٹ کر آزادی کا جشن منایا گیا۔ تقریب کی صدارت حاجی میر خان نے کی، عارف خان بھی موجودتھے۔ اسکے علاوہ بازار کمیٹی کے صدر اور دیگر معززین نےبھی تقریب میں شرکت کی۔ 

شرکاءکی جانب سے وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں، ساتھ ہی قومی یکجہتی پر بھی زور دیا گیا۔ 

بچے میں یوم آزادی منانے کے لیے بے تاب

لاہور سمیت ملک بھر میں  بچے یوم آزادی منانے کے لیے بے تاب ہیں ۔ کوئی بیج لے رہا ہے تو کوئی  پاکستانی پرچم  کی مناسبت سے  کپڑے  ، کیپ  پہن رہا ہے ۔ کچھ بچے چہروں پر پاکستان کا جھنڈا پینٹ کروا رہے ہیں ۔معصوم بچوں کی تیاریاں  عروج پر ہیں