تھر پارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق

lightning strike
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تھر پارکر میں   آسمانی بجلی گرنے سے 2افرادجاں بحق اور خاتون  سمیت  دو افراد زخمی ہو گئے۔

تھر پارکر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔  رات گئے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ بجلی گرنے کے واقعات تحصیل مٹھی اور عارب میمن کے علاقے میں پیش آئے۔ بجلی گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔