اداکارہ نمرہ خان اسپتال سے گھر منتقل، مداحوں سے اپیل کردی

اداکارہ نمرہ خان اسپتال سے گھر منتقل، مداحوں سے اپیل کردی
کیپشن: Nimra Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں۔

نمرہ خان نے  اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے   لیکن ابھی بھی وہ شدید درد  میں مبتلا ہیں۔ اداکارہ نے مداحوں سے کہا کہ وہ دعا کریں کہ ان کی تکلیف دوائیوں سے ہی کم ہوجائے، سرجری کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے اپنے  تمام چاہنے والوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے روز   معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث  انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مداح نمرہ خان کی تصاویراور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ قبل نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئی  تھیں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویشناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ خود کو صحتیاب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔مداحوں کو یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی نمرہ خان ہمت اور حوصلے سے کام لے کر جلد صحت یاب ہو جائیں  گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer