قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی

قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) کورونا وائرس کی شدت کم ہونے پر ماتحت عدالتوں میں ٹرائل کیسز کے آغاز کا معاملہ ماتحت عدالتوں میں پیش ہونے والے قیدیوں کی ملاقاتوں پر مکمل پابندی سمیت دیگر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں جیلوں سے ماتحت عدالتوں میں پیش ہونے والے قیدیوں کے ایس اوپیز بارے اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان نے کی۔ اعلی سطحی اجلاس آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم سید مبشر حسین، سپیشل سیکرٹری ہوم اقبال حسین سمیت دیگر افسران شامل ہوئے۔

اجلاس میں قیدیوں کو ماتحت عدالتوں میں پیش کرنے کے متعلق حکومتی ایس او پیز بارے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتوں میں  پیش ہونے والے  قیدیوں کو ماسک پہنانے، سینی ٹائزر استعمال کروانے اور چھ فٹ  کا سماجی فاصلہ برقرار رکھوانے کے حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ بخشی خانوں میں جراثیم کش ادویات کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق سترہ تاریخ سے صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں ٹرائل شروع ہورہا ہے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ قیدیوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے حکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل سیکرٹری ہوم اور آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رجسٹرار ہائیکورٹ کو عدالتوں میں پیش ہونے والے قیدیوں کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز ہر عمل درآمد یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔