صنم بلوچ نے چپکے سے دوسری شادی کرلی ،تصاویر وائرل

صنم بلوچ نے چپکے سے دوسری شادی کرلی ،تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستانی ٹی وی اداکارہ و میزبان  صنم بلوچ نے چپکے سے دوسری شادی کرلی ،بیٹی کی تصاویر شئیر کردیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

پاکستانی ٹی وی اداکارہ و میزبان صنم بلوچ نے چپ چاپ دوسری شادی کرلی اور پہلی بار بیٹی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ صنم بلوچ کی پہلی شادی کا اختتام اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے 2018 میں ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی مرتبہ انٹرویو دیتے ہوئے تو نظر آئیں لیکن انہوں نے دوسری شادی سے متعلق کبھی ذکر نہیں کیا۔

اب اچانک انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ پہلی بار تصویر شیئر کی جس پر سب نے مبارک باد دیتے ہوئے حیرت کا بھی اظہار کیا۔ صنم بلوچ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دونوں ماں بیٹی نے میچنگ کے ساتھ سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

#SanamBaloch shares adorable pictures of her baby girl for the first time MashaAllah ❤❤

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) on

مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ نے دوسری شادی کب کی اور بیٹی کب ہوئی؟ مگر اداکارہ کی جانب سے اس پر اب تک خاموشی برقرار ہے۔ صنم بلوچ نے دوسری شادی کرلی اور ان کی اب ایک بیٹی بھی ہے اس بات کی تصدیق ان کے پہلے شوہر عبداللہ فرحت کی سوشل میڈیا پوسٹس سے بخوبی ہوتی ہے۔عبداللہ فرحت نے صنم کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ انکل بن گئے ہیں۔

صنم بلوچ اپنی بیٹی کی تصویر تو منظر عام لے آئی ہیں لیکن اس بات پر اب بھی پردہ رکھا ہوا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کس سے کی ہے جس پر مداحوں کو بے حد تجسس ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer