ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرخزانہ کی آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹراور ورلڈ بینک گروپ کے نائب صدرسے ملاقات

 وزیرخزانہ کی آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹراور ورلڈ بینک گروپ کے نائب صدرسے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر  محمد اورنگزیب نے  انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ اور  ورلڈ بینک گروپ کے نائب صدر خورخے فامیلیئر کالڈرون سے ملاقات کی ،ان ملاقاتوں میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری، قرضہ جات کے نظم و نسق اور کیپٹل مارکیٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار دیوپ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے معاشی اثرات پر روشنی ڈالی گئی ۔اس موقع پر  وزیر خزانہ نےکہا کہ حکومت پاکستان صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بروقت مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے پاکستان کیلئے آئی ایف سی کی مسلسل حمایت کو سراہا، خاص طور پر مقامی کرنسی میں مالی معاونت فراہم کرنے کے کردار کو اہم قرار دیا۔انہوں نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے، پیداواریت بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے آئی ایف سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

سینیٹر اورنگزیب نے آئی ایف سی سے پاکستان میں کیپٹل مارکیٹس کی ترقی کے لیے تعاون کی درخواست کی،وزیر خزانہ نے ٹریڈ فنانس میں آئی ایف سی کے کردار کو بھی سراہا وزیر خزانہ نے زرعی شعبے میں ترقی اور جدت کے فروغ کے لیے آئی ایف سی اور وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے زراعت کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایف سی کے درمیان مضبوط شراکت داری کو مزید فروغ دینے اور نجی شعبے کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ے ورلڈ بینک گروپ کے نائب صدر خورخے فامیلیئر کالڈرون سے ملاقات کی۔وزیر خزانہ اور ورلڈ بینک کے نائب صدر کے درمیان قرضہ جات کے نظم و نسق اور کیپٹل مارکیٹس پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خزانہ نے خورخے فامیلیئر کالڈرون کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کیپٹل مارکیٹس تک رسائی، مالیاتی جدت اور قرضہ و خطرات کے نظم و نسق میں مشاورتی خدمات فراہم کرنے میں ورلڈ بینک گروپ ٹریژری کا کردار نہایت اہم ہے۔ سینیٹر اورنگزیب نے ملاقات کے دوران پاکستان کی متنوع مالیاتی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سکوک اور ای ایس جی سے منسلک مالیاتی ذرائع کا استعمال اور نئے بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔وزیر خزانہ نے ملکی بانڈ مارکیٹ کو مزید مستحکم بنانے کی جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا۔وزیر خزانہ نے ملکی بانڈ مارکیٹ کو مزید مستحکم بنانے کی جاری کوششوں کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا پاکستان کے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کے لیے تکنیکی معاونت، جدید تجزیاتی آلات اور خصوصی تربیت فراہم کی جائے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ کے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس کے مشیر کو ورلڈ بینک کے ساتھ مشترکہ پروگراموں کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا۔