ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادلوں نے اُفق پر ڈیرے، لاہور میں بارش کا امکان

بادلوں نے اُفق پر ڈیرے، لاہور میں بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہر کا مطع جزوی ابر آلود، بادلوں نے اُفق پر ڈیرے جمالیے ۔ 

بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ، ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 

شہر میں فضائی آلودگی میں کمی سے شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 66 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 13 اپریل سے 17 اپریل تک بارش کا امکان ہے۔