ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کیس،گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے،سماعت ملتوی

بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کیس،گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے،سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد  میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔استغاثہ کے مزید گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی ،استغاثہ کے مزید ایک گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے،عدالت نے اگلی سماعت پر  گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے وکلاء صفائی کو بھی اگلی سماعت میں جرح کی ہدایت کر دی۔

 انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔